خرطوم(نیشنل ٹائمز)امریکا نے سوڈان کے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق البرہان کو بدھ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا۔ ایک سفارتی ذریعے نے امریکی اقدام کو اقوام متحدہ اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا، رپورٹس کے مطابق ویزا تین ماہ کی جنگ بندی قبول کرنے سے مشروط کیا گیا تھا۔



