نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت اور اختیارات کی تقسیم کا آئینی نظام قانون کی حکمرانی اور آئینی نظم و نسق کے بنیادی اجزا ہیں جبکہ مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آئینی حکمرانی کے فروغ کے لئے معاون کردار ادا کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے  جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2027 کے 123 رکنی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت چیف انسٹرکٹر میجر جنرل محمد شہزاد خان نے کی۔ وفد میں مسلح افواج اور سول سروسز کے افسران، فیکلٹی ارکان جبکہ دوست ممالک کے 27 شرکا بھی شامل تھے ۔چیف جسٹس نے عدالتی نظام کی درجہ بندی اور مختلف عدالتوں کے دائرہ اختیار سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے ادارہ جاتی رابطہ کاری اور عدالتی شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی اعلیٰ ترین عدالتی پالیسی فورم ہے ۔ انہوں نے عدالتی انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی سہولت اور انصاف تک رسائی کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، ای لائبریریز، صاف پینے کے پانی اور عدالتوں سے رجوع کرنے والی خواتین کے لئے بہتر سہولیات شامل ہیں۔انہوں نے صنفی حساسیت پر مبنی انصاف کے اقدام 2026-27 پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کے لئے قائم کئے جانے والے سہولت مراکز کی اہمیت اجاگر کی ۔چیف جسٹس نے وفد کے ارکان کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی کی جس میں آئینی حکمرانی، عدالتی اداروں اور جاری اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وفد نے سپریم کورٹ میوزیم اور عدالت سے منسلک مصالحتی مرکز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان اور وفد کے سربراہ کے درمیان یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ 



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر