غزہ سٹی(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ کے طبی حکام کے مطابق جنوبی خان یونس میں المواصی کے مقام پر بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی ٹینکوں کی فائرنگ سے 11 سالہ لڑکا اسماعیل البردویل شہید ہوا۔ وسطی غزہ میں نصیرات کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 31 سالہ فدا توتاح دم توڑ گئی، جبکہ شمالی غزہ کے جبالیہ میں ڈرون سے سر میں گولی لگنے کے باعث محسن احمد بہجت شہید ہوا۔



