پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کا نیا نام سپیشلٹی رجسٹرار مقرر

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز کے ڈاکٹروں کے لیے مختص ‘پوسٹ گریجویٹ ٹرینی’ کا نام تبدیل کرکے ‘سپیشلٹی رجسٹرار’ مقرر کردیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ‘ٹرینی’ کا لفظ مریضوں میں ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مقام کے حوالے سے منفی اثرات اور تحفظات پیدا کرتا تھا اور یہ اصطلاح پیشہ ورانہ معیار کی مکمل عکاسی نہیں کرتی تھی۔ ہیلتھ کیئر سسٹم میں ‘سپیشلٹی رجسٹرار’ کا نام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اس سے مریضوں کے اعتماد اور اطمینان میں اضافہ ہوتا ہے ۔احکامات کے مطابق تمام وفاقی و صوبائی محکمہ صحت، میڈیکل یونیورسٹیوں اور پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی مراکز و ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقبل میں نوٹیفکیشنز، تعیناتی کے احکامات، خط و کتابت اور سرکاری ریکارڈ میں ‘پوسٹ گریجویٹ ٹرینی’ کی جگہ ‘سپیشلٹی رجسٹرار’ کی اصطلاح استعمال کریں۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق یہ تبدیلی کونسل کے قانون کے تحت کی گئی ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر