چینی صدر شی جن پھنگ 23 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 23 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ دورے کے موقع پر صدر شی جن پھنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
گو جیا کن نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کے لئے تذویراتی رہنمائی فراہم کرنے میں سربراہ مملکت کی سفارت کاری کے کردار کا کوئی نعم البدل نہیں اور چھ ماہ کے اندر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے دوروں کا تبادلہ ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین تزویراتی استحکام کے حوالے سے تعمیری تعلقات کو وسعت دینے، بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے، احسن طریقے سے اختلافات حل کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عالمی امن، استحکام اور خوش حالی میں مسلسل اپنا حصہ ڈالنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر