چین نے سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں روانہ کر دیا

جیو چھوان (شِنہوا) شمال مغربی چین نے ڈونگ فینگ کمرشل سپیش انوویشن آزمائشی زون سے نو سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیئے۔ سیٹلائٹس کو اتوار کے دن بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 3 منٹ پر روانہ کیا گیا۔
ان سیٹلائٹس کو لی جیان-1 وائی 18 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا جو اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔
ان سیٹلائٹس کو بنیادی طور پر ماحولیاتی نگرانی، آفات کی روک تھام اوران سے نمٹنے اور سائسنسی تجربات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
یہ کمرشل سپیس فلائٹ کمپنی سی اے ایس سپیس کے تیار کردہ لی جیان کیریئر راکٹ سلسلے کا انجام دیا گیا 17واں خلائی مشن ہے۔ کمپنی کے مطابق لی جیان سیریز اب تک کامیابی سے ایک خلائی جہاز اور 121 سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے، جبکہ مدار میں بھیجے گئے مجموعی پے لوڈ کا وزن 21 ٹن سے تجاوز کر چکا ہے۔
لی جیان-1 کیریئر راکٹ کے لانچ شیڈول کو 2027 کی دوسری ششماہی تک طے کر دیا گیا ہے۔
چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ سی اے ایس سپیس چین کی کمرشل خلائی کمپنی ہے جس نے ملک کے نجی خلائی شعبے میں سب سے زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس اور سب سے زیادہ وزنی پے لوڈز خلا میں بھیجے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر