وینتیان (شِنہوا) چین اور لاؤس کی “امن ٹرین 2026” کے طبی عملے نے وینتیان، پاکسے، ساواناخیت اور اتاپیو صوبے سمیت لاؤس بھر میں متعدد مقامات پر بیک وقت علمی تبادلوں اور طبی خدمات کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
16 سے 18 ستمبر تک جاری رہنے والے ان علمی تبادلوں کا مرکز لاؤس میں عام اور کثرت سے پائے جانے والے امراض کے ساتھ ساتھ طبی معاونت سے متعلق عملی ضروریات تھیں۔
چین کے نامور طبی ماہرین نے دل کی ہنگامی سرجری، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے حادثات میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی کمزوری کے علاج جیسے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیے۔
ماہرین نے آفت کے وقت طبی امداد اور نچلی سطح پر عملی معاونت میں چینی فوجی طبی عملے کے تجربات سے بھی آگاہ کیا جس سے طبی معاونت کے شعبے میں دونوں افواج کے درمیان گہرے تبادلوں اور تعاون کو فروغ ملا۔
علمی تبادلے کی ان سرگرمیوں میں لاؤس کی عوامی فوج کے طبی اداروں کے اہم طبی عملے اور لاؤس کی ملٹری میڈیکل اکیڈمی کے کیڈٹس سمیت 1,600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
لاؤس ملٹری اسپتال 103 کے ڈائریکٹر ساوااینگشے دالاساتھ نے کہا کہ چینی طبی عملے کی آمد سے لاؤس کے طبی کارکنوںں کو زبردست فائدہ پہنچا ہے جس سے انہیں نہ صرف جدید طبی تصورات اور طبی تکنیک سیکھنے کا موقع ملا بلکہ مضبوط دوستیاں بھی قائم ہوئیں۔
2017 میں اپنے آغاز کے بعد سے “پیس ٹرین” سلسلے کی تقریبات نے مستقل طور پر غیر معمولی اور پیچیدہ امراض کے مریضوں کو خصوصی طبی خدمات اور علاج فراہم کیا ہے۔
امن ٹرین 2026″ کی طبی ٹیم کے لاؤس میں طبی اور علمی تبادلے



