کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئیگا، راستے کھلے ہونگے :عطا تارڑ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئے گا،انتظامیہ، پولیس، وزیر داخلہ، پوری حکومت مکمل  کلیئر ہے ،راستے کھلے ہوں گے ،وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کانفر ننس کرتے ہوئے کہا اسلام آبادہائیکورٹ نے سڑکیں بندکرنا،عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنا مکمل طور پر رول آؤٹ کردیا ،اب حکومت،انتظامیہ کاکام ہے وہ یقینی بنائے کہ کسی قسم کا خلل نہ آئے ۔ وزیراطلاعات نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی فیول ریلیف سکیم کااجراکردیاگیا ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سکیم کا فائدہ اشرافیہ کے بجائے عام اور غریب آدمی تک پہنچنا چا ہئے ،انہوں نے مزیدکہاعوام کے مطالبے پرموٹرسائیکل کی اہلیت 15 سال سے بڑھا کر 20 سال کردی گئی ہے ،ایس ایم ایس کی سہولت بھی مفت کردی گئی ،موٹرسائیکل اورچنگچی رکشہ سوارہفتے میں ایک بار اور ماہانہ چارمرتبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی ریاست میں انارکی پیدا کرنا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات سے ان کی اصل منصوبہ بندی کا اندازہ ہوتا ہے ، پرامن احتجاج کے لئے اس طرح کے بیانات نہیں د ئیے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ان کے گھروں میں جلوس نکالے گئے ، اس کے باوجود کہا گیا کہ کچھ نہیں کیا، جنید اکبر کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں ،اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے وفاقی دارالحکومت کو ‘‘سومنات’’ بنانے کی دھمکی دینے والے جنید اکبر خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، یہ پاکستان کا دارالحکومت اور 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرنے والا شہر ہے ۔ بیان میں انہوں نے کہا تحریک انصاف نے اپنی طرزِ سیاست اور حکمرانی سے خیبرپختونخوا کو جس بدامنی، بدانتظامی اور سیاسی انتشار سے دوچار کیا، اسے ‘‘سومنات’’ بنانے کی سیاست نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟ اب اسلام آباد کے بارے میں ایسی زبان اور ایسے عزائم ناقابلِ قبول ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر