چین میں 140ویں کینٹن میلے میں 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع

بیجنگ (شِنہوا) چین کا 140واں درآمدی و برآمدی میلہ، جسے کینٹن میلے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین مراحل میں منعقد ہوگا۔ وزارت تجارت نے جمعہ کو بتایا کہ اس میں 32 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔
وزارت تجارت کے نائب وزیر ژانگ لی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کینٹن میلہ چین کا سب سے بڑا اور طویل عرصے سے جاری بین الاقوامی تجارتی میلہ بن چکا ہے، جہاں مصنوعات کی سب سے وسیع اقسام، خریداروں کی سب سے بڑی تعداد اور لین دین کا سب سے زیادہ حجم موجود ہے۔
2026 کے پہلے 8 ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت سالانہ بنیاد پر 17.6 فیصد بڑھ کر 348 کھرب یوآن (تقریباً 51.5 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جس میں برآمدات میں 14.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔
ژانگ نے کہا کہ رواں سال چین کی غیر ملکی تجارت میں جدت اور مسلسل ساختی بہتری کے حوالے سے زیادہ مضبوط رفتار دیکھی گئی ہے اور یہ رجحانات کینٹن میلے میں بھی نمایاں ہوں گے۔
ژانگ کے مطابق نمائش کنندگان میں 11 ہزار سے زائد اعلیٰ معیار کی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں خصوصی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے منفرد اور نئی مصنوعات تیار کرنے والی اور مخصوص صنعتی شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
تقریباً 64 فیصد نمائش کنندگان صنعتی انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسی نئی ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں، جبکہ نئی اور ماحول دوست مصنوعات نمائش میں بالترتیب 23.2 فیصد اور 26 فیصد حصہ رکھیں گی، جو دونوں صورتوں میں ریکارڈ بلند سطح ہے۔
ژانگ نے کہا کہ رواں سال کا میلہ نمائش کے پورے عمل میں مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا جیسی ٹیکنالوجیز کو مربوط کرکے اپنی ڈیجیٹل اور ذہین خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔
میلے میں پہلی مرتبہ 22 ذہین ایپلی کیشن منظرنامے اور 16 مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز متعارف کرائی جائیں گی۔ یہ چین کی نمائشوں کی صنعت میں پہلا میلہ ہوگا جہاں پورے نمائشی علاقہ میں بوتھ کی سطح تک رہنمائی اور بوتھ سے متعلق معلومات کی آگمینٹڈ ریئلٹی نمائش فراہم کی جائے گی۔
ژانگ نے بتایا کہ غیر ملکی تجارت کرنے والی کمپنیاں محض آرڈرز حاصل کرنے اور مصنوعات فروخت کرنے سے آگے بڑھ کر کاروباری نظام قائم کرنے اور خدمات کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہی ہیں۔ رواں سال میلے کے تجارتی خدمات کے شعبے میں پہلی مرتبہ پروڈیوسر سروسز کی 10 اقسام شامل کی جائیں گی، جبکہ 36.5 فیصد نمائش کنندگان ’’مصنوعات کے ساتھ خدمات‘‘ کے ماڈل کی جانب منتقل ہو چکے ہیں۔
رواں سال کے میلے کے لئے اب تک 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بیرون ملک خریدار پیشگی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں، جبکہ افتتاحی تاریخ قریب آنے کے ساتھ مزید خریداروں کی رجسٹریشن متوقع ہے۔
رواں سال کینٹن میلے کے انعقاد کی 70ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ پہلے میلے میں 9 ہزار 600 مربع میٹر نمائش کی جگہ اور 1,200 خریداروں سے شروع ہونے والا یہ میلہ اب 15 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر رقبے اور تقریباً 3 لاکھ 10 ہزار خریداروں تک پھیل چکا ہے۔
میلے میں مصنوعات کی بدلتی ہوئی اقسام چین کے صنعتی ڈھانچے میں آنے والی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ابتدائی برسوں میں زرعی اور خصوصی مصنوعات، دستکاری، ٹیکسٹائل اور ہلکی صنعتی اشیا نمایاں تھیں، بعد ازاں مشینی اور برقی مصنوعات نے 1999 میں منعقدہ 86ویں میلے میں پہلی مرتبہ مصنوعات کے سب سے بڑے زمرے کی حیثیت حاصل کی۔
اب میلے میں صارفین کی برقی مصنوعات سے لے کر نئی توانائی کے ذخیرے کی مصنوعات، مجسم ذہانت کی مصنوعات اور سمارٹ طبی آلات تک مختلف اشیاء نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں، جبکہ چین میں تیار کی جانے والی بہت سی جدید ترین مصنوعات بھی اسی میلے میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی جاتی ہیں۔
کینٹن میلے نے چینی غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کے لئے عالمی منڈیوں میں داخل ہونے اور وہاں اپنی سرگرمیاں وسعت دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ ژانگ نے بتایا کہ 1965 سے 1979 تک میلے کے ذریعے ہونے والی سالانہ برآمدات چین کی مجموعی برآمدات کا 30 فیصد سے زیادہ تھیں، جبکہ بعض برسوں میں یہ شرح 50 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
ژانگ کے مطابق اب میلے میں شرکت کرنے والی کمپنیاں چین کی غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کا تقریباً 5 فیصد ہیں، لیکن ملک کی عمومی تجارتی برآمدات میں ان کا حصہ 16 فیصد ہے۔
ژانگ نے کہا کہ میلہ محض آرڈرز حاصل کرنے کے علاوہ عالمی منڈی کی تازہ ترین طلب، صارفین کی ترجیحات، صنعتی رجحانات، مصنوعات کے معیارات اور اطلاقی منظرناموں کو بھی ایک جگہ جمع کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر