بلوچستان :دہشت گردی ، 5کوئلہ کانوں کی مشینری نذرآتش

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں پر حملہ کرکے وہاں نصب مشینری کو آگ لگا دی جبکہ ڈھاڈر میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا مین ٹاور دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں پر حملہ کیا۔ ملزمان نے کانوں میں نصب مشینری کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے ۔ حملے میں 3 انجن، 2 کمپریسر سمیت دیگر قیمتی مشینری جل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکیدار عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی کوئلہ کانوں کی مشینری کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

دریں اثنا ڈھاڈر گرڈ  سٹیشن کی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا مین ٹاور نامعلوم ملزمان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے براہم باران کے مقام پر ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا، جس کے باعث ڈھاڈر سمیت ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے بجلی کی بحالی اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کارروائی شروع کردی۔علاوہ ازیں خاران کے لجے روڈ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکز صحت منتقل کردیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر