ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما دائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کا 23واں مرحلہ جمعہ کو مکمل ہوگیا، جس کے دوران مقامی میڈیا کے مطابق 7 ہزار 863 ٹن جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑا گیا۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز (ٹیپکو) کے مطابق حالیہ مرحلے میں چھوڑے گئے پانی میں تقریباً 12 کھرب بیکرل ریڈیو ایکٹو ٹریٹیم موجود تھا۔
حالیہ اخراج 31 اگست کو شروع ہوا تھا۔ اس کی تکمیل تک سمندر میں چھوڑے جانے والے جوہری آلودہ پانی کی مجموعی مقدار تقریباً ایک لاکھ 81 ہزار ٹن ہو چکی ہے۔
عالمی برادری کے خدشات اور مخالفت کے باوجود جاپان نے اگست 2023 میں فوکوشیما دائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کا یکطرفہ طور پر آغاز کیا تھا۔
ٹیپکو کے اعداد و شمار کے مطابق 3 ستمبر تک بجلی گھر کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں تقریباً 12 لاکھ 32 ہزار ٹن جوہری آلودہ پانی موجود تھا۔
جاپان نے مزید 8 ہزار ٹن جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑ دیا



