ایمان مزاری اور ہادی رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے وکلا ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی سزا معطل کرنے کی درخواستیں منظور کر کے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔پولیس نے تھانہ کوہسارمیں درج ایک اور مقدے میں دونوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے فیصلے تک دونوں ضمانت پر رہیں گے۔

درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے  12 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کو سزا معطلی کی درخواستوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہائیکورٹ میں معاملہ متعدد مرتبہ ملتوی ہوا۔ وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی مختلف سماعتوں کی آرڈر شیٹس پڑھ کر سنائیں ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی کوئی مخالف فیصلہ نہیں دیا، ٹرائل کورٹ میں ملزمان کو سات مواقع فراہم کیے گئے تھے ۔ سزا معطلی کا متعلقہ عدالتی فورم فوجداری قانون کی دفعہ 426 کے تحت ہائیکورٹ ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستیں منظور کر کے دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو تھانہ کوہسار مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے ۔ علاوہ ازیں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو انسداد دہشتگری عدالت نے جوڈیشل کر دیا ، تھانہ کوہسار مقدمے میں ایک بار پھر عدالت کا دونوں ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں ملزمان کا میڈیکل کروا کر آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کر لی



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر