عالمی اداروں پر اعتماد بڑھ گیا، امریکا ،چین کی قیادت پر تحفظات

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)نئے عالمی سروے میں بین الاقوامی اداروں پر عوامی اعتماد بڑھنے جبکہ امریکا اور چین کی عالمی قیادت کے حوالے سے اطمینان میں کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ راک فیلر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فوکل ڈیٹا کے ذریعے سروے میں 34 ممالک کے 35 ہزار 399 افراد کی آرا شامل کی گئیں۔ سروے 21 جولائی سے 5 اگست 2026 کے دوران کیا گیا۔سروے کے مطابق تقریباً 70 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں دنیا کے حالات مزید خراب ہوئے ، صرف 38 فیصد افراد نے آئندہ 5 برس میں اپنی قومی معیشت کی بہتری کی توقع ظاہر کی۔  اسکے باوجود عالمی تعاون کی حمایت میں اضافہ دیکھا گیا۔ 57 فیصد افراد نے کہا کہ سکیورٹی سمیت عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے ممالک کو باہمی تعاون کرنا چاہیے ، خواہ اس کیلئے بعض قومی مفادات پر سمجھوتا ہی کیوں نہ کرنا پڑے ۔ گزشتہ سال یہ شرح 55 فیصد تھی۔61 فیصد افراد نے کہا کہ دنیا کے بڑے مسائل حل کیلئے امریکا اور چین کی شمولیت کے بغیر بھی ممالک کو باہمی تعاون کرنا چاہیے ۔عالمی قیادت کے حوالے سے کینیڈا کو 60 فیصد افراد نے قابل قبول قرار دیا،

جاپان 58 فیصد اور آسٹریلیا 55 فیصد کے ساتھ اسکے بعد رہے ۔ یورپی یونین کیلئے یہ شرح 55 فیصد، برطانیہ کیلئے 54 فیصد اور اقوام متحدہ کیلئے 52 فیصد رہی۔ اسکے مقابلے میں امریکا کی عالمی قیادت کو 39 فیصد جبکہ چین کو 37 فیصد افراد نے قابل قبول قرار دیا۔ روس کیلئے یہ شرح 26 فیصد رہی۔بین الاقوامی اداروں پر اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ عالمی ادارہ صحت پر اعتماد 69 فیصد، اقوام متحدہ پر 62 فیصد، عالمی بینک پر 55 فیصد، عالمی مالیاتی فنڈ پر 51 فیصد ، عالمی تجارتی تنظیم پر 57 اور عالمی فوجداری عدالت پر 54 فیصد رہا۔عالمی خطرات سے متعلق سوال پر 42 فیصد افراد نے روس کو بڑا خطرہ قرار دیا، 34 فیصد نے امریکا اور 30 فیصد نے چین کو بڑا خطرہ سمجھا۔ سروے کے نتائج عالمی تعاون، کثیر ملکی اداروں اور عالمی قیادت سے متعلق عوامی سوچ میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر