چین نے گریویٹی-1 راکٹ کے ذریعے سمندر سے نئے مصنوعی سیارے خلا میں روانہ کر دیئے

شنگھائی (شِنہوا) چین نے بدھ کے روز مشرقی شہر شنگھائی کے ساحل کے قریب سمندر سے 9 مصنوعی سیارے ان کے مقررہ مدار میں روانہ کر دیئے۔
تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر نے اس لانچ مشن کو انجام دیا۔ سیٹلائٹس، جن میں چیان فان کانسٹیلیشن سیٹلائٹس کا نیا گروپ اور ایک ای یو ایچ ٹی ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ شامل تھا، بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے گریوٹی-1 وائی 3 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوئے۔ مشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
راکٹ تیار کرنے والی چینی تجارتی خلائی کمپنی اورین سپیس کے مطابق اس مشن میں وزن لے جانے اور مدار کی بلندی کے لحاظ سے چین کے ایک سمندری لانچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے جس میں خالص وزن 3 ٹن سے زیادہ اور مدار میں داخلے کی بلندی تقریباً 800 کلومیٹر رہی۔ اس سے سمندری لانچنگ ماڈل کی درمیانے اور بڑے سائز کے مصنوعی سیاروں کی مہمات کے لئے مطابقت بخوبی ثابت ہو جاتی ہے۔
گریویٹی-1 راکٹ اب تک 4 کامیاب سمندری لانچ کر چکا ہے۔ یہ مہم زمین کے نچلے مدار کے بڑے مصنوعی سیاروں کے انٹرنیٹ کانسٹیلیشن کی نیٹ ورکنگ کے لئے اس کی پہلی روانگی تھی۔
اورین سپیس کے مطابق راکٹ میں موجود ان مصنوعی سیاروں کو شنگھائی میں ہی تیار کیا گیا تھا اور یہ وہاں قریب ہی سمندر سے خلا میں روانہ کئے گئے۔ اس طرح زمین اور سمندر کی ہم آہنگی سے تجارتی بنیادوں پر خلائی ساز و سامان تیار کرنے اور اسے خلا میں بھیجنے کا مجموعی عمل بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔



  تازہ ترین   
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان
امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا
پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات ختم، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر