امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا ڈاک ووٹنگ منصوبہ روک دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے نچلی عدالت کا وہ حکم برقرار  رکھا ہے جس کے تحت نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔ نو رکنی قدامت پسند اکثریتی بینچ میں صرف دو ججز نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ ٹرمپ نے متنازع منصوبے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فیصلے کو خوفناک اور سیاسی قرار دیا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ بعض ججز ڈیموکریٹس کے دباؤ سے خوفزدہ ہیں اور ملک کو بچانے کیلئے مطلوبہ جرات کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹرمپ انتظامیہ کی ڈاک ووٹنگ محدود کرنے کی کوشش کو دھچکا لگا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر