پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، دفاتر، اسکولوں اور جامعات کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر سرکاری و نجی اداروں کے کام کے دنوں میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔14 ستمبر 2026 کے اجلاس کی روداد کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کو ہفتے میں چار روز کام کرنے کے نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اخراجات اور ایندھن کے استعمال میں کمی لانا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ نظام الاوقات تیار رکھیں تاکہ باضابطہ منظوری اور نوٹیفکیشن کے بعد نئے شیڈول پر عمل درآمد کیا جا سکے۔نئے نظام کے حوالے سے جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس میں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے لیے کام کے دنوں اور اوقاتِ کار کی تفصیلات واضح کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس
سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، حوثیوں کے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
آئینی عدالت کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر