حیدر آباد:پونے 21کروڑ کا گندم سکینڈل، 2مفرور ملزم گرفتار

حیدر آباد (نیشنل ٹائمز)حیدرآباد میں 20 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ گندم سکینڈل میں اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی خصوصیات ہدایت پر انسپکٹر آغا حسین نے ٹیم کے ہمراہ شہباز بلڈنگ کے مرکزی گیٹ پر چھاپہ مار کر گندم خوردبرد کیس میں مطلوب نامزد مفرور ملزمان غلام عباس اور نیاز حسین کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق گندم کی مبینہ خوردبرد، کمی اور ملاوٹ کے باعث سرکاری خزانے کو 20 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد کے بھاری مالی نقصان کا انکشاف ہوا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دورانِ تفتیش کیس میں مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات اور دیگر کرداروں کے سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس
سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، حوثیوں کے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
آئینی عدالت کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر