کویت سٹی (نیشنل ٹائمز)کویت نے رواں سال ڈرونز کے قوانین مزید سخت کر دئیے ۔
نئے قوانین کے تحت ڈرون کے استعمال، رجسٹریشن، لائسنس اور اجازت ناموں کے لیے نیا قانونی فریم ورک نافذ کیا گیا ہے ۔وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بغیر ڈرون اڑانا ممنوع ہے ۔ بعض خلاف ورزیوں پر 2سال قید اور 2ہزار کویتی دینار جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ سنگین خلاف ورزی پر 3سال قید اور5ہزارکویتی دینار جرمانہ بھی مقرر کیا گیا ہے ۔



