اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )اسلام آباد زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم کو مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔۔۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پرامیگریشن کلیئرنس کے دوران سٹاپ لسٹ میں اس کا نام آنے پر الرٹ جاری ہوا تھا،ملزم ابراہیم خان انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا،مقدمہ کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے کے عوض ڈنمارک کے لیے روزگار کے ویزے کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔



