نئی دہلی (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ برکس ممالک کو تاریخ کی درست سمت پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔ہفتہ کو نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ جدت پر مبنی ترقی، امن و استحکام کے قیام، تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے فروغ اور عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو بین الاقوامی نظام کو زیادہ انصاف اور مساوات کی جانب گامزن کرنا چاہیے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
برکس ممالک کو تاریخ کی درست سمت پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے، شی جن پھنگ کی تاکید



