ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے بحیرۂ بالٹک کے کنارے واقع ملک لتھوانیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اُس نے اپنی سرزمین پر نیٹو اتحادیوں کے جوہری ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی اجازت دی تو وہ بھی اپنے ایٹمی وار ہیڈز کا رُخ اُس کی جانب موڑ دے گا۔
یاد رہے کہ لتھوانیا ایک سابق سوویت ریاست ہے جو 1940 سے 1990 تک سوویت یونین (یو ایس ایس آر) کا حصہ رہی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق لتھوانیا رُوس کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ کے تناظر میں اپنی سکیورٹی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ملک میں جوہری ہتھیار رکھنے پر عائد آئینی پابندی بھی ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔



