ضمنی انتخاب:طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کے حامیوں پر فائرنگ

 بہاولپور(نیشنل ٹائمز) این اے 168 کے ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم کے دوران طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کے حامیوں پر مبینہ فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے ، آزاد امیدوار اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ مہم کے دوران ان کے حامیوں پر باقر پور میں فائرنگ کی گئی جس سے کئی افراد زخمی ہوئے ، انہوں نے کہا کہ باقر پور میں جلسہ تھا مخالف امیدوار کے حامیوں نے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا۔ جب ہماراگروپ وہاں پہنچا تو ان پر فائرنگ کردی گئی ،مقامی ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صادق عباسی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی کو ران اورایک کو بازو پر گولی لگی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا اورصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر