بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین کی بندرگاہ چنگ ڈاؤ میں غیر ملکی پرچم بردار مال بردار بحری جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔
سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 42 افراد سوار تھے ، جن میں سے 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز میں موجود تمام 25 لاپتا افراد مردہ حالت میں ملے ۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔ جہاز بندرگاہ پر مرمت کیلئے لنگرانداز تھا، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔



