پولیس ،قانون کے طلبہ نظام انصاف کے شراکت دار :چیف جسٹس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ تفتیش اور شہادتیں جمع کرنے کے مراحل میں پولیس کی کارکردگی فوجداری انصاف کے معیار پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے ، پیشہ ورانہ تفتیش اور معیاری شواہد موثر اور منصفانہ نظام فوجداری انصاف کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، چیف جسٹس سے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی سعد اختر بھروانہ اور ڈین نسٹ لا سکول محمد نواز واہلہ نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیشنل پولیس اکیڈمی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے چیف جسٹس کو پولیس افسروں کے تربیتی پروگرامز سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون سے پولیس افسروں کی فوجداری قانون، تفتیشی طریقہ کار، شہادتیں جمع کرنے اور مقدمات کی تیاری سے متعلق استعداد بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے پیشہ ورانہ، قانون سے آگاہ اور حقوق کا احترام کرنے والے پولیس افسروں کی تربیت میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے کردار کو سراہا، چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسر اور قانون کے طلبہ انصاف کی فراہمی کے نظام کے اہم شراکت دار ہیں۔ معیاری قانونی تعلیم بار اور عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
سانحہ نائن الیون کو 25 سال بیت گئے، اس دن کے زخم آج بھی تازہ
امریکا کی ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر