سانحہ پمز:ذمہ داروں کیخلاف مقدمے ،پراپرٹی ضبط،نامECLمیں ڈالیں:سینیٹ کمیٹی

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الحق درویش نے کہا کہ پمز وا قعہ میں 14 معصوم بچوں کے جھلسنے کے باوجود آج تک ایف آئی آر درج نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے ، 14 بچوں کے جلنے کا ذمہ دار کون ہے ؟ وا قعہ کی فوری ایف آئی آر درج کی جائے ، کمیٹی نے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کے اثاثے ایف آئی آر سے منسلک کرنے ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے عابدشیرعلی نے کہا کہ سانحہ پمز کے ذمہ داران کی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، اگر غفلت حکومت اور متعلقہ اداروں کی ہے تو حکومت کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے ، معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چا ہئے ، وا قعہ کو دبانے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں ، وا قعہ کے ذمہ دار خواہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چا ہئے ۔ 14 بچوں کے جھلسنے کا واقعہ محض حادثہ نہیں، یہ مجرمانہ غفلت ہے ، حکومت متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کو انصاف فراہم کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے ،ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

حکومت وضاحت کرے ، اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان کے ستھر ا پنجاب کے کارکن کی خودکشی کے سوال پر سینیٹر عابدشیرعلی اور سینیٹر ایمل ولی میں جھگڑا ہوگیا ،آپ کون، آپ کون ہو، کی للکار نے ماحول کشیدہ کوکردیا ، عوامی ایجنڈا ٹھکانے لگ گیا،سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ثمینہ زہری کی زیر صدارت شروع ہوا تو ستھرا پنجاب کے کارکن کی خودکشی کا معاملہ اٹھا ،اجلاس کے دوران اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور(ن) لیگ عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ،ایمل ولی کے سوالات پر عابد شیر علی غصے میں آ گئے ۔حکمران جماعت کے سینیٹر نے کہا کہ آپ کمیٹی کے ممبر کے طور پر سوال کریں، سینیٹر ایمل ولی نے سخت انداز میں چودھری کو للکارا آپ کون ہیں،اس پر بدمزگی پیدا ہوگئی ،دوسری طرف سے شور ہوا،آپ کیا ہیں، سینیٹر قرۃ العین مری کی اپیل پر دونوں خاموش ہوگئے تاہم عوامی ایجنڈا ٹھکانے لگ گیا۔ اجلاس کے بعد تلخ کلامی سے متعلق سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ناک لڑانے کی کوشش کرنے پر ان کوجواب مل گیا ، سینٹر عابد شیرعلی نے اجلاس کے بعد میڈیا کے استفسار پر کہا کہ میں میکنک ہوں دماغ کا میٹر ٹھیک کرنا جانتا ہوں ،یہ اجلاس میں صوبائیت کی بات کرتے ہوئے بار بار مریم نواز پر تنقید کررہے تھے ۔ بعدازاں خودکشی کے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی گئی، اجلاس کی کارروائی کے دوران سانحہ پمزکی حکومت کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی درخواست بھی آگئی۔



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
سانحہ نائن الیون کو 25 سال بیت گئے، اس دن کے زخم آج بھی تازہ
امریکا کی ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر