دمشق(نیشنل ٹائمز)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں اسلحہ ذخیرہ کرنے کے عارضی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق دھماکا سرمدا شہر کے قریب اس مقام پر ہوا جہاں اسلحہ اور جنگی باقیات جمع کرکے عارضی طور پر محفوظ کی جاتی تھیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔



