کرک(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ صابر آباد کی حدود میں پولیس موبائل پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ظفران جاں بحق جبکہ کانسٹیبل محمد امتیاز زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب شنکئی ڈیم کے علاقے میں معمول کی گشت پر مامور پولیس موبائل کو نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنا یا ، علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔



