منیلا(نیشنل ٹائمز)فلپائن پولیس نے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر کے کزن اور رکن پارلیمنٹ مارٹن روموالڈیز کو بڑے کرپشن سکینڈل میں ہسپتال کے بستر سے گرفتار کرلیا۔
پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف ساڑھے 7ارب پیسو رشوت، بجٹ میں غیرقانونی رقوم شامل کرنے اور جعلی سیلابی منصوبوں میں خردبرد کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ ملزم کوعمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ حکام کے مطابق سکینڈل میں مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے ۔روموالڈیز گزشتہ سال سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔



