زیادہ فالوورز پر بہن کا قتل ،والدین نے بیٹی کو معاف کر دیا

گوجرانوالہ (نیشنل ٹائمز)زیادہ فالوورز اور زیادہ رقم ملنے کی تکرار پر بہن کو قتل کرنے کے مقدمہ کا ڈراپ سین ، مقتولہ کے والدین نے عدالت میں بیٹی کی قاتلہ بیٹی کو اللہ واسطے معاف کر دیا ، ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ کائنات کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت میں ٹک ٹاکر ملزمہ کائنات کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری زیر سماعت تھی جس میں مدعی مقدمہ اور اس کی بیوی وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔وکیل نے فاضل جج کو بتایا کہ میاں بیوی نے مقتولہ زوبیہ مناہل کی قاتلہ بیٹی کائنات کو اللہ واسطے معاف کر دیا ہے ،دونوں میاں بیوی کے بیان حلفی عدالت میں جمع کر ائے گئے جس میں کہا گیا کہ وہ مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے اور انہیں ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اعتراض نہیں ۔فاضل جج کے استفسار پر مدعی مقدمہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا اور کہا کہ وہ باپ ہے مرنے والی بھی اس کی بیٹی تھی اور جیل میں بند ملزمہ بھی اس کی بیٹی ہے وہ کیسے جگر کے ٹکڑے کو جیل میں بند رکھوا سکتا ہے ۔ فاضل جج نے بیانات حلفی کی روشنی میں ملزمہ کائنات کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور اسے ایک لاکھ کے مچلکے پر سنٹر ل جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ تھانہ لدھیوالا وڑائچ میں عبدالشکور کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی دو بیٹیوں کے درمیان رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر کائنات نے 15 سالہ زوبیہ مناہل کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔ 



  تازہ ترین   
ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی: فضل الرحمان
صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ
سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے
پاک بحریہ کے شہداء، غازیوں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: وزیراعظم
بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر