کھربوں کی ٹیکس چوری،سمگلنگ،6افسرذمہ دار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی داخلہ نے گیارہ سو ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری، سمگلنگ کے معاملات پرمرکزی کمیٹی میں رپورٹ  پیش کردی ۔ 6 افسروں کو ذمہ دار ٹھہرایا دیا گیا ، قبائلی اضلاع کے نام پرٹیکس استثنٰی لے کرشہروں کی فیکٹریوں کو فائدہ پہنچایا گیا،900 فیکٹریوں نے رعایت لی اور صرف108کارخانے کسٹمز چھوٹ کا ریکارڈ پیش کرسکے ۔ ایس آر او جاری ہوا اور وسیع پیمانے پر ٹیکس استثنٰی کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے گئے ، قبائلی اضلاع کے نام ان فیکٹریوں نے 279 ارب روپے کا گھی خام مال درآمد کیا گیا، 360 ارب کے سگریٹ کا مواد، 215 ارب روپے کا سٹیل، 65 ارب روپے کی قبائلی اضلاع کے عوام چائے پی گئے جبکہ وہاں تو قہوہ چلتا ہے اور بتایا گیا کہ 850 ارب روپے کے ٹیکس استثناکے سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے تھے جس میں سے صرف 203 ارب روپے کے ٹیکس استثنا سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے ۔بے نامی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں، مینیول سسٹم ہے اور کوئی سٹاک رجسٹر موجود نہیں ہے ۔ علاو ہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات نے ریپ، تیزاب گردی، گھریلو ملازمین کے تحفظ اور ایل پی جی کی غیر مجاز منتقلی سے متعلق اہم فوجداری قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔



  تازہ ترین   
ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی: فضل الرحمان
صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ
سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے
پاک بحریہ کے شہداء، غازیوں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: وزیراعظم
بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر