خیبر پختونخوا: فورسز کیساتھ جھڑپوں میں فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشتگرد ہلاک : دراندزی کے دوران مارے جانیوالوں کی تعداد 25: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 سے 5 ستمبر کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 21دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر 31اگست اوریکم ستمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے 10 خوارج ہلاک ہوئے ۔ شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک کئے گئے جبکہ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں دو مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے ، علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے  لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے ، افغان طالبان حکومت موثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے ، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے ۔دریں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور بروقت کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مذموم عزائم ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔

پاکستان کی سرحدوں کا دفاع اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے ، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی کے پی کے میں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنانے پر قوم کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک”عزمِ و استحکام” کے وژن کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی،محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان وانا میں نامعلوم دہشتگردوں نے گزشتہ روز ڈرون حملہ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار رضوان اللہ شہید ہوگئے ، ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے سرائے نورنگ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب پختونخوا پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں چار ستمبر کو ایک اہم چیک پوسٹ، پانچ ستمبر کو اسی علاقے میں سی ٹی ڈی پولیس پر اور تھانہ درابن پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا۔پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں مسلح دہشتگرد فرار ہو گئے۔



  تازہ ترین   
ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی: فضل الرحمان
صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ
سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے
پاک بحریہ کے شہداء، غازیوں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: وزیراعظم
بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر