روس مشکل دور میں تہران کی مدد کر رہا:پیوٹن

بشکیک(نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس مشکل دور میں تہران کی مدد کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی  صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا ہم قومی مفادات کے دفاع میں آپ کی جرات اور استقامت کی قدر کرتے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ اس مشکل دور میں ہم آپ کو درکار معاونت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ہماری بات چیت ہو چکی ہے ۔ ہم ضروری سامان فراہم کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران پیوٹن نے روس اور ایران کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی سراہا، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ عسکری اور سیاسی صورتحال کے باوجود ترقی کر رہے ہیں۔یہ بنیادی طور پر روس۔ایران بین الحکومتی کمیشن کی مؤثر کارکردگی کا نتیجہ ہے ، جو باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرتا ہے اور جس کا تازہ ترین اجلاس حال ہی میں ہوا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
امریکا کا ایران پر حملہ، مختلف شہروں میں بمباری سے 12 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر