وفاق سے ریلیف نہ ملا تو حقوق کیلئے عدالت جا ئینگے ، سہیل آفریدی

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکی ہائیڈل بجلی، تیل، گیس اور ایل پی جی سمیت قدرتی وسائل پورے پاکستان  کی توانائی ضروریات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم اپنے وسائل پیدا کے باوجود صوبے کے عوام کو ان کا جائزحق نہ ملنا مزید قابل قبول نہیں،وفاق سے ریلیف نہ ملا تو حقوق کیلئے عدالت جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی و برقیات کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا خیبرپختونخوا ملک کی توانائی ضروریات میں اتنا بڑا حصہ ڈال رہا ہے ، لیکن دوسری طرف اے جی این کاظی فارمولے کے تحت وفاق کے ذمے این ایچ پی کے بقایاجات 2300 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل اور توانائی کی پیداوار کے باوجود صوبے کے عوام کو ان کے وسائل کا جائز فائدہ نہ ملنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے آئینی و مالی حقوق کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تمام متعلقہ معاملات مضبوط اور باضابطہ طور پر اٹھائے جائیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
امریکا کا ایران پر حملہ، مختلف شہروں میں بمباری سے 12 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر