ہنگو(نیشنل ٹائمز)پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ہسپتال کی تعمیر کے تنازع پر2 گروپوں میں فائرنگ ،جے یو آئی رہنما و سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق تحصیل ٹل میں تھانہ ٹل کے علاقہ چھپری وزیران میں سرکاری (بنیادی مرکز صحت)ہسپتال کی تعمیر کے تنازعے پرگزشتہ روز دو گروپوں میں فائرنگ ہو ئی جس کے نتیجے میں ایک فریق کے 2 افراد جبکہ دوسرے فریق کا 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ ڈی پی او کے مطابق دونوں گروپ چاہتے تھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو ،جاں بحق افراد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے صوبائی رہنما و سابق تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤ زار وزیر بھی شامل ہیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پختونخوا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
ہنگو :جے یو آئی رہنما وسابق تحصیل ناظم سمیت 3افراد قتل



