پاکستانی میڈیا کو درپیش مشکلات پر آئی ایف جے کا اظہارِ تشویش، حکومت کو خط لکھنے اور عالمی سطح پر معاملہ اٹھانے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی آئی ایف جے ہیڈ کوارٹرز برسلز، بیلجیم میں جنرل سیکرٹری اینتھونی بیلانگر سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

برسلز میں ہونے والی ملاقات میں سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے اینتھونی بیلانگر کو پاکستانی میڈیا کی مشکلات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کئی اداروں کو اشتہارات کی بندش کے باعث نہ صرف میڈیا ورکرز کی غیر قانونی چھانٹیاں کی جا رہی ہیں بلکہ کئی ادارے بند بھی ہو چکے ہیں۔

شکیل احمد نے بتایا کہ میڈیا ورکرز کو غیر قانونی چھانٹیوں کے علاوہ ماہانہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، تنخواہوں میں کٹوتی، آئے روز ہراسمنٹ کے واقعات اور مختلف خطرات کا سامنا ہے، جبکہ صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم سمیت کئی سینئر صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحافیوں کو حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ اور این سی سی اے کے تحت بے بنیاد مقدمات کا بھی سامنا ہے اور آزادیٔ صحافت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری اینتھونی بیلانگر نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو یقین دلاتے ہیں کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر حکومت پاکستان کو خط لکھیں گے تاکہ میڈیا انڈسٹری اور صحافیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایف جے اس معاملے کو عالمی سطح پر بھی اٹھائے گی اور آئی ایف جے سے ملحقہ تمام ممالک کی یونینز بھی حکومت پاکستان کو ان مسائل کے حل کے لیے خطوط لکھیں گی۔

اینتھونی بیلانگر نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی آئی ایف جے کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی حکام سے ملاقات کرکے بھی صحافیوں کو درپیش مسائل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پی ایف یو جے اور پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں ایسی مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر