ملک سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ کسی سے نہیں لیں گے :فضل الرحمن

سکھر(نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں غداری اور وفاداری کیلئے مقرر کردہ معیار تسلیم نہیں کرینگے ، اگر اضلاع اور ڈویژن بنانے ہیں تو پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کیلئے مناسب تیاری اور ماحول موجود ہے یا نہیں۔سکھر میں جمعیت علماء اسلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک صرف کسی ایک فرد یا طبقے کا نہیں، ہمارا بھی ہے ، ملک سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ کسی سے نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی کو وفاداری کا معیار مقرر کرنے کا اختیار ہے ۔ صوبوں کی تقسیم سے متعلق سوال پر کہاکہ کسی معاملے پر لکیر کھینچنے کے بجائے اسے اصولی بنیادوں پر پرکھنا چاہیے ۔ اگر اضلاع اور ڈویژن بنانے ہیں تو پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کیلئے مناسب تیاری اور ماحول موجود ہے یا نہیں، کیا اس معاملے کو چھیڑنے کیلئے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ؟ختم نبوتؐ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں قرآن و حدیث کے ایسے حوالے پیش کیے گئے جن سے علماء متفق نہیں، جس کے باعث عدالت ایک مشکل صورتحال میں پھنس گئی۔ قانون سے عدالت اور وکیل سے جج تک پورے نظام کی بنیاد ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگریوں پر ہے ، تاہم قانون کی ڈگریوں میں قرآن و حدیث کا کوئی باقاعدہ حصہ موجود نہیں، عوام کو حکمران کے صحیح یا غلط ہونے کی بحث میں الجھا دیا گیا ہے ۔ ملک میں حکمرانی کی بات ہو تو بحث زرداری سے نواز شریف اور نواز شریف سے زرداری تک محدود ہوجاتی ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کا مقصد مفاداتی یا معروضی سیاست نہیں بلکہ اللہ کے کلمے کو سربلند کرنا اور ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ہے ۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر