بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر مذاکرات ہی موجودہ کشیدگی سے نکلنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔چینی ترجمان نے ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے نئی اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں کہا کہ چین غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر چین کا مو قف واضح اور مستقل ہے ، جبکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریقوں کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات :چین



