ریاست اپنی انتظامی غلطی کا فائدہ نہیں اٹھا سکتی ، سپریم کورٹ : پختونخوا ملازمین کی سینیارٹی کیس میں اپیلیں منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں، 13 صفحات  پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ہے ، فیصلے میں ملازمین کی سینیارٹی اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ملازمین کی ریگولرائزیشن 7 مارچ  2018 سے مؤثر ہوگی، گزٹ نوٹیفکیشن کی تاخیر ملازمین کے حق پر اثرانداز نہیں ہوسکتی، انتظامی تاخیر کی سزا ملازمین کو نہیں دی جاسکتی۔فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست اپنی انتظامی غلطی کا فائدہ نہیں اٹھا سکتی، انتظامی نااہلی کی وجہ سے ملازم کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا، ریگولرائزیشن کی گزٹ اشاعت میں تاخیر محض انتظامی کوتاہی تھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین انتظامی تاخیر کے باعث اپنے قانونی حق سے محروم نہیں ہوسکتے ، گزٹ میں تاخیر ریگولرائزیشن کو غیر مؤثر نہیں بناتی، نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ کو سینیارٹی کا واحد معیار نہیں بنایا جاسکتا۔فیصلے کے مطابق ملازمین کو کے پی ایمپلائز ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کے تحت ریگولر کیا گیا تھا اور ملازمین کو 7 مارچ 2018 سے ریگولرائز کیا گیا تھا۔ریگولرائزیشن کے نوٹیفکیشنز 28 اگست اور 17 اکتوبر 2018 کو جاری ہوئے جبکہ ریگولرائزیشن نوٹیفکیشنز 21 اگست 2024 کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوئے ۔2019 سے 2023 تک جاری سینیارٹی لسٹوں میں متعلقہ ملازمین کو سینئر رکھا گیا تھا، تاہم 2024 کی سینیارٹی لسٹ پر بعض ملازمین نے اعتراض اٹھایا تھا۔سروس ٹربیونل نے 2024 کی سینیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا تھا اور گزٹ میں تاخیر کو سینیارٹی کے معاملے میں اہم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے اب ٹربیونل کا یہ فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
پمز کے 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی منظور، ایک نرس کیلئے ستارہ خدمت
ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر