3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان : عوام کے حقوق کی جدوجہد رکنے والی نہیں : حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 3ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ،انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد رکنے والی نہیں ،انہوں نے آج فیصل آباد، 30اگست کو راولپنڈی، 31 کو پشاور اور چار ستمبر کو سوات میں جلسے کرنے کا بھی اعلان کیا ، پی ڈی ایم حکومت نااہل اور کرپٹ ہے ، ن لیگ ، پی پی اور ایم کیو ایم کرپشن کا گھناؤنا امتزاج ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا کے بارہویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے ، انہوں نے بچوں کے جلنے کے اندوہناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے بارہ ربیع الاول کی رات لاہور دھرنا کے مقام پر سیرت نبیؐ کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد اقامت دین ہے ، ہم اتحاد امت کے داعی ہیں، امت کو فرقوں میں تقسیم کرنے والے ہم میں سے نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اخوان المسلمون اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، مہنگائی اور بدحالی کے باوجود حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں ۔ فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں کے ساتھ ساتھ انہیں لانے والے بھی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ قوم کب تک یہ تماشے دیکھتی رہے گی، پورا ٹولہ عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ملاقات کے بعد فیصل کریم کنڈی نے حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں وزرا کے استعفے دینے کا رواج نہیں، خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام اچھا نہیں اور تحریک انصاف 15 سال سے صوبے میں صحت کا نظام ٹھیک نہیں کر پائی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے پر وہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں جائیں گے ، جہاں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی مہمان نوازی بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر