جدہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، او آئی سی کے رکن ممالک اور وفود کی شرکت، جامع قرارداد منظور

جدہ(نیشنل ٹائمز)اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے، بستیوں میں توسیع، تشدد، الحاق اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی پالیسی کی شدید الفظ میں مذمت کی گئی۔جمعرات کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں اوآئی سی کے رکن ممالک اور وفود نے شرکت کی۔اجلاس میں  جامع قرارداد منظور کی گئی جس میں  عالمی برادری اور او آئی سی کے رکن ممالک سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور فلسطینی عوام پرجبر کو روکنے کے لیے قانونی، سیاسی اور سفارتی اقدامات لینے کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کوششیں مزید تیز کرے۔اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل اولد  الشیخ احمد او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب کرلیے گئے۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر