بلوچستان میں 9 انتہائی مطلوب دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) حکومتِ بلوچستان نے 9 انتہائی مطلوب دہشتگرد خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام مقرر کر دیا ہے، جبکہ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

معاون وزیرِ داخلہ برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی کے مطابق حکومت نے مطلوب خواتین دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا ان کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے افراد کی شناخت ہر صورت خفیہ رکھی جائے گی۔

بابر یوسفزئی نے بتایا کہ مطلوب خواتین کا تعلق بلوچستان کے علاقوں گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے اور حکومتِ بلوچستان نے انہیں انتہائی مطلوب قرار دیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مطلوب خواتین کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات حکومت کو فراہم کی جائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی میں مدد مل سکے۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر