حکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی حکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات  کی تردید کردی۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب ریمارکس کو  ایرانی میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ  پاکستان اصولی طور پر ایران پر امریکی پابندیوں کے نظام پر تبصرہ نہیں کرتا اور نہ ہی اس معاملے میں مداخلت کرتا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان خطے میں وسیع تر استحکام اور خوشحالی کے لیے تنازع کے دوستانہ، باہمی رضامندی اور عملی حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان بطور مرکزی ثالث اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے مخلصانہ اور تعمیری کوششوں کے لیے پرعزم ہے۔حکام کی جانب سے واضح کیا گیا پاکستان کو امید ہے کہ بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے تنازع کا پُرامن حل تلاش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر