پمز آتشزدگی: سی ڈی اے رپورٹ میں مین گیٹ بند، سیکیورٹی اسٹاف کی کارکردگی پر سوالات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پمز اسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے سے متعلق سی ڈی اے کی جاری کردہ رپورٹ میں اسپتال کے حفاظتی انتظامات اور سیکیورٹی اسٹاف کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہاسپٹل کا مین گیٹ بند تھا اور اس پر تالا لگا ہوا تھا، جس کے باعث ہنگامی صورت حال میں آمدورفت اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے رپورٹ میں اسپتال کے سیکیورٹی انتظامات کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اسٹاف کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی عملے کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آئے۔

رپورٹ میں اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے انتظامات تسلی بخش نہیں تھے۔

واقعے کے بعد اسپتال میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام نے آتشزدگی کی وجوہات اور مبینہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر