نیویارک(نیشنل ٹائمز)امریکی وفاقی جج نے جیفری ایپسٹین کی سابق گرل فرینڈ اور ساتھی گیزلین میکسویل کی جنسی سمگلنگ کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔۔۔
میکسویل نے گزشتہ دسمبر میں ہیبیس کارپس درخواست دائر کرتے ہوئے اپنی 20 سالہ سزا ختم کرنے اور رہائی کی استدعا کی تھی، جج پال اے اینگل مائر نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ میکسویل کے دعوے قیاس آرائی، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور صریح غلط بیانی پر مبنی ہیں۔ میکسویل نے گزشتہ دسمبر میں درخواست دائر کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا تھا کہ 2021 کے ٹرائل میں ایسی اہم معلومات چھپائی گئیں جو اس کی بریت کا باعث بن سکتی تھیں،جج نے قرار دیا کہ درخواست میں کوئی ایسا قابل اعتبار نکتہ موجود نہیں جو ٹرائل کے نتیجے کو متاثر کرسکے ۔ واضح رہے جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی جیل میں اپنے مقدمے کی سماعت سے قبل ہلاک ہوگیا تھا۔



