چین کے مشرقی صوبے میں دریائے زرد کا نیا زیر زمین راستہ کھل گیا، دریا کے آرپار آمدورفت میں آسانی

جنان (شِنہوا) چین کے دوسرے طویل ترین دریا، دریائے زرد کو اب گاڑیوں کے ذریعے صرف تقریباً پانچ منٹ میں عبور کیا جا سکتا ہے، کیونکہ چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے دارالحکومت جنان میں منگل کے روز ایک نئی سرنگ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔
ہوانگ گانگ روڈ کے نیچے تعمیر کی گئی اس سرنگ کی مجموعی لمبائی تقریباً 5.75 کلومیٹر ہے، جس میں تقریباً 3.3 کلومیٹر طویل شیلڈ ٹنلنگ حصہ شامل ہے۔ یہ حصہ “شان حہ” نامی شیلڈ ٹنل بورنگ مشین کے ذریعے تعمیر کیا گیا، جس کے کٹر کا قطر 17.5 میٹر ہے اور یہ چین کی زیرِ آب شیلڈ ٹنلوں میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشین ہے۔
ایک ہی ٹیوب پر مشتمل 2 منزلہ سرنگ میں 6 لین ہیں، ہر منزل پر 3 لین، جبکہ ڈیزائن کردہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ منصوبے کے سرمایہ کار جنان سٹی کنسٹرکشن گروپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ژانگ تی یونگ نے کہا کہ “یہ ڈیزائن زیر زمین مقام کے وسائل کا بھرپور استعمال کرتا ہے اور شیلڈ ٹنل بورنگ مشین سے صرف ایک ہی بور کے ذریعے دونوں سمتوں میں ٹریفک کی سہولت دیتا ہے، جس سے مجموعی لاگت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔”
ژانگ نے مزید بتایا کہ سرنگ کے اندرونی حصے کی اونچائی 4.2 میٹر ہے، جو بسوں، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور دیکھ بھال و امدادی گاڑیوں کے لئے کافی ہے۔ اس سے دریائے زرد کے جنوبی اور شمالی کناروں کے درمیان ٹریفک گزرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
منصوبے کے تعمیراتی ادارے چائنہ ریلوے کے 14 ویں بیورو گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کے سائٹ پراجیکٹ منیجر ژو شیانگ کے مطابق جنان میں دریائے زرد کا حصہ ایک مخصوص “معلق دریا” ہے، جہاں دریا کی تہہ جنوبی کنارے کے شہری علاقے سے تقریباً 5 میٹر بلند ہے، جبکہ دریا کے نیچے ارضیاتی حالات بھی پیچیدہ ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر