چین کے اہم اقدامات کثیر قطبی دور میں عالمی نظم و نسق میں اصلاحات کے لئے قابل تقلید ہیں، سابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

بلغراد (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ عالمی نظم و نسق کثیر قطبی دنیا میں چین کے بڑے گلوبل انیشی ایٹو سے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔
2012 سے 2013 تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور 2007 سے 2012 تک سربیا کے وزیر خارجہ رہنے والے ووک جیریمچ نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ “چین کے 4 انیشی ایٹو مل کر اقدار اور اصولوں کا ایک نہایت اہم مجموعہ پیش کرتے ہیں جنہیں میری رائے میں موجودہ نظام پر لاگو کیا جانا چاہیے تاکہ اسے تبدیل کیا جا سکے۔‘‘
جیریمچ اس وقت بلغراد میں قائم عالمی عوامی پالیسی کے تھنک ٹینک، مرکز برائے بین الاقوامی تعلقات و پائیدار ترقی کی سربراہی کر رہے ہیں۔
جیریمچ چین کی جانب سے پیش کئے گئے بڑے گلوبل انیشی ایٹوز کے سلسلے کا حوالہ دے رہے تھے جن میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو شامل ہیں۔
عالمی منظرنامے کے ارتقا کا جائزہ لیتے ہوئے جیریمچ نے کہا کہ دنیا اب یک قطبی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ “طاقت کا کوئی ایک مرکز ایسا نہیں جو باقی تمام مراکز پر غلبہ رکھتا ہو۔” ان کے مطابق دنیا کثیر قطبیت کی جانب بڑھ چکی ہے تاہم ایک نیا کثیر قطبی عالمی نظام ابھی مکمل طور پر قائم نہیں ہوا۔
جیریمچ نے کہا کہ کثیر قطبی دنیا کا ظہور زیادہ تعاون پر مبنی عالمی نظام کی ضمانت نہیں دیتا۔
جیریمچ نے مسابقتی، منظم اور باہمی تعاون پر مبنی کثیر قطبیت کی 3 ممکنہ شکلیں بیان کیں۔ مسابقتی کثیر قطبیت میں بڑی طاقتیں ایک دوسرے کی قانونی حیثیت تسلیم کئے بغیر شدید مقابلہ کریں گی، جس سے تنازع کے خطرات بڑھیں گے۔ منظم کثیر قطبیت میں طے شدہ قواعد اور حدود کے اندر مسابقت ہوگی تاکہ غلط فہمیوں اور کشیدگی میں اضافے کو روکا جا سکے۔
دوسری جانب تعاون پر مبنی کثیر قطبیت میں بڑی طاقتیں ایک دوسرے کے وجود، قانونی حیثیت اور حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجیوں کے ضابطے جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں گی۔
جیریمچ نے کہا کہ ’’کثیر قطبیت کی یہ تیسری شکل، یعنی تعاون پر مبنی کثیر قطبیت ایسی چیز ہے جس کی ہم سب کو امید کرنی چاہیے۔‘‘
جیریمچ نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران چین کی ترقی کو بھی سراہا اور اسے ’’انسانی ترقی کی تاریخ میں سب سے کامییاب تجربہ‘‘ قرار دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر