وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ کا سیاسی رواداری قائم رکھنے پر اتفاق

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وفاق اور سندھ کے درمیان تعاون اور مشاورت کا سلسلہ مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات میں مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سیاسی رواداری، باہمی احترام اور مشاورت کا عمل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور وفاق و صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے لیے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم سے استحکام پاکستان پارٹی کے وفد نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے قطری وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔ 



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر