مریم نواز کا سڑک بننے کے بعد کھدائی یا توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا۔لاہور،ملتان، بہاولپور، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش، وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔ دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج پراجیکٹ میں شامل ہے ۔نکاسی آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ شامل ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیا اور روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز بلااجازت وصولی سے روک دیااور صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہرنئی روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے ، روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا اور ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔ اجلاس میں لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل کیاگیا۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک کی بیوٹیفکیشن، صفائی، شجرکاری اور میورل پینٹنگ کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پراجیکٹس کو مکمل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔لاہور کی مضافاتی دیہی روڈز کی تعمیرو توسیع کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ضلع قصور میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع،سولر سٹریٹ لائٹس اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ضلع شیخوپور میں سیوریج اینڈ پمپنگ سٹیشن،روڈز کی تعمیر و توسیع کے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔ملتان ڈویژن میں 42 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ملتان میں دورویہ سڑکوں، لین مارکنگ، ڈرینج کی منظوری، مضافاتی علاقوں میں سیوریج، ڈرینج پراجیکٹس بھی مکمل کی جائیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال، کبیر والا، میاں چنوں، جہانیاں، تلمبہ میں مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔ضلع وہاڑی میں روڈز، ڈسپوزل سٹیشن سولرائزیشن سمیت چھ سکیموں کی منظوری دی گئی۔لودھراں میں چلڈرن پارک، سٹریٹ لائٹس، روڈز کی تعمیرو توسیع، بیوٹیفکیشن سمیت 6 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔بہاولپور12، رحیم یار خان 3، بہاولنگر8 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ضلع ساہیوال کی 13، اوکاڑ ہ 4، پاکپتن کی 14 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

سڑکوں کی بیوٹیفکیشن، تعمیر و توسیع، سولرسٹریٹ لائٹس، سپورٹس ایرنا اور دیگر شامل ہے ۔فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 13 منصوبے ، ضلع چنیوٹ کے 6پراجیکٹ،جھنگ میں 18 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاپنگ ایرینا اور فوڈ سٹریٹ بنے گی، کمالیہ میں سپورٹس سٹیڈیم اور بیڈ منٹن سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ضلع راولپنڈی کے 13،اٹک کے 6، مری کے 4، جہلم اور چکوال کے 7,7 پراجیکٹ منظوری دی گئی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ یلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقررکرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 5ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کا ریکارڈقائم کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن ہر صورت پوری کرنے کا حکم دیا۔گوجرانوالہ یلو لائن اورفیصل آباد ماس ٹرانزٹ پر پیشرفت کا ڈرون فوٹیج سے معائنہ کیااور 3شفٹوں میں کام کروانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کودرپیش مشکلات کا اندازہ ہے ،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے ۔ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی ٹائم لائن کو کسی صورت آگے نہیں جانا چاہیے ۔ جلد از جلد کام مکمل کیا جائے ۔شہریوں کو مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر