متحدہ اپوزیشن کا پہلا اجلاس ، پارلیمنٹ میں مشترکہ کردار ادا کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر متحد ہوکر مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ متحدہ اپوزیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں اتحاد کی ضرورت، آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں نے اعلان کیا کہ امن و امان، مہنگائی، خارجہ تعلقات اور عوامی مسائل  سمیت اہم قومی معاملات پر پارلیمنٹ میں مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کا دن مبارک ہے ، حزب اختلاف کے بنچوں پر بیٹھنے والی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث آج سب اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایک طرف ہماری سرزمین خون سے سرخ ہے اور دوسری طرف حکمران سرخ قالینوں پر چل رہے ہیں۔ امن و امان کی خراب صورتحال نے ملکی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔ ملک میں سیاسی ماحول پیدا کیا جائے ، قیدیوں کو رہا کیا جائے اور عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے صوبوں کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت صوبوں کی تقسیم کا نہیں، تقسیم سے بداعتمادی بڑھے گی۔

اٹھارہویں ترمیم مقتدرہ کے حلق کا کانٹا بنی ہوئی ہے ، تاہم موجودہ صورتحال میں ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان مطالبات کیلئے آج پہلا قدم اٹھایا گیا ہے اور آج سے سفر کا آغاز ہو رہا ہے ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ گھٹن کے موجودہ ماحول میں اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان کا متحد ہونا خوشی اور مبارکباد کا دن ہے ۔ امید ہے یہ اتحاد پاکستان کی کھوئی ہوئی عظمت واپس دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ غریب روٹی اور روزگار کیلئے رو رہا ہے ،ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں اپوزیشن کا متحد ہونا نیک شگون ہے۔

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے اور لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں اپوزیشن کو متحد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تمام اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر ایک ہی مؤقف اپنائیں گی ، پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ، صوبوں کے حوالے سے ایک دن میں آئینی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس معاملے پر بھی مشاورت ضروری ہے ۔اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر