حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تویہ ان کی کوتاہی :فضل الرحمن

پشاور(نیشنل ٹائمز)جمعیت علما اسلام(ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو یہ ان کی کوتاہی ہے ،آئین میں واضح طور پر درج ہے قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین نے سیاسی جدوجہد کی تعلیمات دی ہیں اور آج بھی ہم ان تعلیمات پر عمل کرنے کے محتاج ہیں،ملک کے دفاع کیلئے مضبوط دفاعی طاقت ریاست اور ملک کی ضرورت ہے ، جے یو آئی (ف)پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کی قائل ہے ۔علاوہ ازیں جے یو آئی (ف)کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال برصغیر کی صورتحال سے مختلف نہیں، جمعیت علمائے اسلام کی آواز دبانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ،جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے انہیں جے یو آئی (ف)کے مقابلے میں لایا جاتا ہے ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر